مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئریحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، الحدیدہ میں سویڈن میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم فوجی اتحاد یمن میں انسانی حقوق سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 72 گھنٹوں الحدیدہ پر سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے 149 راکٹ اور 12 میزائل داغے ہیں جبکہ 56 بار فائرنگ کی ہے اور الحدیدہ میں سعودی عرب نے 248 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے ۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، الحدیدہ میں سویڈن میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
News ID 1887744
آپ کا تبصرہ